پاکستان کا کونسا باؤلر اچھاہے؟سوال پر روہت شرما کا جواب وائر ل ہوگیا

پاکستان کا کونسا باؤلر اچھاہے؟سوال پر روہت شرما کا جواب وائر ل ہوگیا
امریکہ میں ایک شو کے دوران بھارتی کپتان روہت شرما سے پاکستان کے متعلق سوال کیا گیا جو کے بہت وائر ل ہوگیا ہے۔ بھارتی کپتان روہت شرما سے سوال کیا گیا تھا کہ پاکستان کی ٹیم میں سب سے مشکل باؤلر کونسا ہے؟ روہت شرما مزاحیہ انداز میں سوال کا جواب گول کر گئے۔ روہت شرما نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں سب ہی اچھے باؤلرز ہیں،میں کسی ایک کھلاڑی کا نام نہیں لوں گا کیونکہ کسی کا نام لینے سے بہت بڑا تنازعہ ہوجاتا ہے ۔ ایک کا نام لو تو دوسرے کو اچھا نہیں لگتا ہے دوسرے کا نام لو تو پھر تیسرے کو اچھا نہیں لگتا ہے۔ بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان میں سب اچھے پلئیر ہیں اور اگلے دوماہ میں پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیوں کا کم ازکم پانچ بار آمنے سامنے آنے امکان ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔