نگران وزیر اعظم کی تقرری،وزیر اعظم ، اپوزیشن لیڈر میں حتمی مشاورت کل ہونے کا امکان، ذرائع

نگران وزیر اعظم کی تقرری،وزیر اعظم ، اپوزیشن لیڈر میں حتمی مشاورت کل ہونے کا امکان، ذرائع
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان حتمی مشاورت کل ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کل وزیر اعظم شہباز شریف سے حتمی مشاورت کریں گے، ملاقات میں نگران وزیر اعظم کانام فائنل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوایا جائے گا، وقت کی قلت کے باعث اس مرتبہ پارلیمانی کمیٹی کو بائی پاس کیا جا سکتا ہے، پارلیمانی کمیٹی کے بھی نگران وزیراعظم نہ چننے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ، اپوزیشن لیڈر ملاقات میں حتمی نام سامنے آنے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔