پنجاب : تنخواہوں میں 35 فیصد، پینشن میں 17۔5 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب : تنخواہوں میں 35 فیصد، پینشن میں 17۔5 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور: نگران پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگران پنجاب حکومت نے تنخواہوں میں 35 فیصد اورپینشن میں 17.5 فیصد اضافے کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے،نوٹیفکیشن سیکرٹری خزانہ پنجاب مجاہد شیردل کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، گریڈ17سے 22 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں30 فیصد اضافہ کردیا گیا۔ریٹائرڈملازمین کی پینشن میں 17.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ نگران پنجاب حکومت کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین پینشن میں 5 فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن واپس لےلیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 17.5فیصد اضافہ کا اطلاق یکم اگست سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین پرنہیں ہوگا۔ تنخواہوں اورپینشن میں اضافہ کا اطلاق یکم اگست 2023 سے ہوگا۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو نوٹیفکیشن ارسال کردیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔