(ویب ڈیسک ) اینٹی کرپشن کی حراست سے فرار پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق حاجی امتیاز احمد کو ملتان ائیر پورٹ سے قطر فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ چند دن قبل اینٹی کرپشن ٹیم پر فائرنگ کر کے زیر حراست ایم این اے حاجی امتیاز احمد کو زبردستی چھڑوا لیا گیا تھا۔ اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم امتیازچوہدری کو منڈی بہاؤالدین لے کر جارہی تھی، اینٹی کرپشن نے امتیاز چوہدری کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لے رکھا تھا اور انہیں دوبارہ سول جج کی عدالت میں پیشی کیلئے لے جایا جا رہا تھا۔
یاد رہے کہ ایم این اے حاجی امتیاز احمد کرپشن کے الزامات پر اینٹی کرپشن گوجرانولہ کی زیر حراست تھا۔