ویب ڈیسک : جاپان میں آنے والے زوردار زلزلے نے لوگوں کی سانسیں روک دیں۔ خوف زدہ شہری باہر نکل آئے۔
جاپان کے ساحلی علاقوں، خصوصاً میازاکی، کوچی، اہیمے، کاگوشیما اور آئیتا میں سنامی کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے حکومت نے ٹاسک فورس بھی تشکیل دے دی ہے۔
لزلہ کی جو ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں ان میں دکانوں اور مکانوں کے سامان تیزی سے ہلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.1 درج کی گئی ہے، حالانکہ ابھی کہیں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے جاپان کے کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔ ان جھٹکوں نے کچھ دیر کے لیے لوگوں کی سانسیں روک دیں۔ زلزلہ کے بعد جاپان میں سنامی کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ الرٹ جاپان کے محکمہ موسمیات مرکز نے جاری کیا ہے۔
زلزلہ کا مرکز جاپان کے کیوشو شہر میں زمین سے تقریباً 8.8 کلو میٹر اندر تھا۔ اب حالات پر گہرائی سے نظر رکھی جا رہی ہے۔ کیوشو کے میازاکی میں سمندر کی ایک میٹر اونچی لہریں اٹھتی دیکھی گئی ہیں۔ شروعاتی رپورٹ کے مطابق زلزلہ کا سنٹر نچینان سے 20 کلومیٹر شمال مشرق میں 25 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔
رواں سال یکم جنوری کو جاپان میں 7.6 شدت کا خوفناک زلزلہ آیا تھا۔ اس میں 318 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 1300 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ ایشیکاوا میں زلزلہ سے کئی مقامات پر آگ لگ گئی تھی جس کے سبب تقریباً 200 عمارتیں جل کر خاک ہو گئی تھیں۔