توشہ خانہ نیا ریفرنس: بانی پی ٹی آئی ، بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع

توشہ خانہ نیا ریفرنس: بانی پی ٹی آئی ، بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع

(ویب ڈیسک )ا حتساب عدالت نے   توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں   بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کر دی ۔

توشہ خانہ نئے ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج  ناصرجاوید رانا نے کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش  کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے لطیف کھوسہ اور انتظار پنجوتھہ عدالت پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل  لطیف کھوسہ  نےعدالت سے درخواست کی کہ  وکلاء صفائی اسلام آباد کی عدالت میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوئے،وکلاء صفائی کو عدالت پیشی کے لیے وقت دیا جائے۔

عدالتی مہلت کے باوجود وکلاء صفائی عدالت میں پیش نہ ہو سکے ۔ریفرنس کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی عدالت پیش ہوئے ۔

نیب ٹیم کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا  کی گئی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کر دی ۔ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر 19 اگست کو عدالت پیش کیا جائے گا۔

Watch Live Public News