کتوں سے اذیت ناک شرمناک حرکات کرنیوالے شہری کو 10 سال سزا

کتوں سے اذیت ناک شرمناک حرکات کرنیوالے شہری کو 10 سال سزا

(ویب ڈیسک)  اس مقدمے کی ہولناک تفصیلات نے آسٹریلیا میں ہر کسی کو ہلا کر رکھ دیا تھا جس کا اختتام ایک برطانوی ماہر حیوانیات کو 10 سال پانچ ماہ قید کی سزا پر ہوا ہے۔ ایڈم برٹن نے درجنوں کتوں سےشرمناک حرکات جیسے بھیانک جرائم کا اعتراف کیا تھا۔

ایڈم برٹن اس مقدمے سے قبل ایک مشہور ماہر حیوانیات تھے جنھوں نے بی بی سی اور نیشنل جیوگرافک جیسے اداروں کے ساتھ بھی کام کیا۔ تاہم گزشتہ سال ستمبر میں انھوں نے حیوانوں سے ظلم اور شرمناک حرکات کے چھپن الزامات میں اعتراف جرم کر لیا تھا۔

عدالت میں بتایا گیا تھا کہ ایڈم برٹن نے درجنوں کتوں سے تشدد کرتے ہوئے ویڈیوز بھی بنائیں جن کی اکثریت اسی تشدد کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے۔ اس کے بعد ایڈم برٹن یہ ویڈیوز فرضی نام سے آن لائن شائع کر دیا کرتے تھے جہاں سے وہ بچوں سے بدسلوکی کا مواد بھی حاصل کیا کرتے۔ وہ اس الزام پر بھی اعتراف جرم کر چکے ہیں۔

ایڈم برٹن کے جرائم کی زیادہ تر تفصیلات اتنی پریشان کن ہیں کہ ان کو شائع نہیں کیا جا سکتا۔ یہ جرائم اتنے بھیانک ہیں کہ عدالت میں سماعت کرنے والے جج نے لوگوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ کمرہ عدالت سے باہر چلے جائیں۔

کئی سال تک ایڈم برٹن کے اس تشدد پر کسی کی توجہ نہیں گئی تاہم ان کی ایک ویڈیو نے ہی اس معاملے سے پردہ اٹھانے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اپریل 2022 میں ایک دیہی علاقے میں ان کی ایک پراپرٹی کی تلاشی لی گئی جہاں ان کے لیپ ٹاپ سے بچوں سے بدسلوکی کا مواد برآمد ہونے پر انھیں گرفتار کر لیا گیا۔

Watch Live Public News