پولینڈ کے شہری کا ڈنمارک کی وزیر اعظم کو مکا مارنے کا واقعہ، عدالت نے ملزم کو سزا سنادی

پولینڈ کے شہری کا ڈنمارک کی وزیر اعظم کو مکا مارنے کا واقعہ، عدالت نے ملزم کو سزا سنادی
سورس: Google

ویب ڈیسک: پولینڈ کے شہری نے ڈنمارک کی وزیر اعظم کو مکا مارا تھا جس پر عدالت نے ملزم کو کڑی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈنمارک کی ایک عدالت نے پولینڈ کے شہری کو چار ماہ کے لیے سزائے قید سنادی ہے۔ سزا بھگتنے کے بعد اسے ملک سے ڈیپورٹ کر دیا جائے گا۔ یہ سزا ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن پر حملہ کرنے کے جرم میں سنائی گئی ہے۔

ملزم پر الزام تھا کہ اس نے وزیر اعظم کو مکا مارا تھا۔ ۔ مکا مارنے کا یہ واقعہ ماہ جون کو پیش آیا تھا۔ جب پولش شہری نے سات جون کو کوپن ہیگن میں وزیر اعظم کو مکا مارا تھا۔عدالت نے اسے یہ سزا بدھ کے روز سنائی ہے۔

عدالت میں کارروائی کے دوران جج نے ملزم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا 'تم وزیر اعظم کو کندھے پر مکا مارنے کے قصور وار پائے گئے ہو۔ اس لیے تمہیں سزا سنائی جا رہی ہے۔

ڈنمارک کے حکام نے پابندی لگائی ہے کہ مجرم کا نام میڈیا میں ظاہر نہیں کیا جائے گا۔وہ پچھلے پانچ سال سے ڈنمارک میں مقیم تھا ، جیل کاٹنے کے بعد اسے ڈی پورٹ کر دیا جائے اور آئندہ چھ سال تک وہ کسی بھی سکینڈے نیوین ملک میں داخل نہیں ہو سکے گا۔

دو دن تک کیس کی سماعت کے دوران 39 سالہ ملزم نے واقعے میں ملوث ہونے اور ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا۔ اس کا عدالت میں کہنا تھا ، ہاں اس کا وزیر اعظم کے ساتھ قریب سے سامنا ہواتھا لیکن اس نے وزیر اعظم پر ہاتھ نہیں اٹھایا تھا۔

عدالتی فیصلے کے بعد مجرم نے اپنے وکیل کے توسط سے عدالت کو بتایا کہ اسے عدالت کا فیصلہ منظور ہے۔

46 سالہ وزیر اعظم فریڈریکسن کو اس واقعے کے بعد طبی معائنے سے گزارا گیا۔ان کے دائیں کندھے پر معمولی زخم پایا گیا ، پولش شہری پر سرکاری اہلکار پر تشدد کا ملزم کو تشدد کا نشانہ بنانا ثابت ہوا ہے۔

وزیر اعظم فریڈرکسن 2019 میں اس منصب پر کم عمر ترین وزیر اعظم کے طور پر فائز ہوئیں ، اس وقت ان کی عمر 41 سال تھی.

Watch Live Public News