یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ 

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ 

(ویب ڈیسک )ذرائع کے مطابق  وزیراعظم پیکج کے تحت چینی کی  فی کلوقیمت میں 5 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم پیکج کےتحت یوٹیلیٹی اسٹورز پرکئی ہفتوں سے بند چینی کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔اسٹورزکوچینی کی سپلائی کا آغاز کردیاگیا ہے،جن جن اسٹورز پرچینی پہنچ چکی  وہاں فروخت شروع کی گئی ہے۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورزکا دعویٰ ہے کہ   ایک،دو روز میں ملک بھر کے اسٹورز پرچینی کی دستیابی کردی جائےگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پرگذشتہ کئی ہفتوں سے چینی کی فروخت بند تھی، یوٹیلیٹی اسٹورزنےفی کلو15روپے ایف ای ڈی کی وجہ سےچینی کی فروخت بند کی تھی،  یوٹیلیٹی اسٹورزاور ایف بی آر کے درمیان چینی پرایف ای ڈی کامعاملہ حل ہوگیا تھا۔

ذرائع  کے مطابق   یوٹیلیٹی اسٹورز پرفروخت کی حد تک چینی کی فراہمی پر ایف ای ڈی لاگو نہیں ہوگی، ایف بی آرنےیوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کومانگی کی گئی ایڈوائس پرجواب دیا تھا،  یوٹیلیٹی اسٹورزنےایف ای ڈی کی وضاحت کےلیےایف بی آرسے ایڈوائس مانگی تھی،  کارپوریشن کےپاس اس وقت وافر مقدارمیں چینی دستیاب ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ   یوٹیلیٹی اسٹورز نے  فروخت شروع کرتے ہی چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم پیکج کے تحت چینی کی  فی کلوقیمت میں 5 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  یوٹیلیٹی اسٹورزپربغیرسبسڈی والی چینی کی قیمت بھی فی کلو5 روپےبڑھ جائے گی،  یوٹیلیٹی اسٹورزپرچینی کی قیمتوں میں اضافےکا اطلاق آج سے کیاجائے گا،  وزیراعظم پیکج کےتحت یوٹیلیٹی اسٹورز پرچینی کی نئی فی کلو قیمت114 روپےہوجائے گی۔

 ذرائع  نے بتایا ہے کہ  عام صارفین کےلیے یوٹیلیٹی اسٹورز پرچینی کی فی کلوقیمت 160روپےہوگی۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق   ٹرانسپورٹیشن چارجزبڑھنے کے باعث چینی کی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ کیا۔

Watch Live Public News