حبا بخاری نے آرز احمد کو ’ہم سفر‘ چن لیا

حبا بخاری نے آرز احمد کو ’ہم سفر‘ چن لیا
کراچی: (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ حبا بخاری نے آرز احمد کو زندگی کا ہم سفر چنتے ہوئے ان سے منگنی کر لی ہے۔ دونوں نے اس بات کا اعلان انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حبا بخاری اور آرز احمد نے تصویریں شیئر کیں جس میں دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے نظر آ رہے ہیں۔
اداکار آرز احمد نے حبا بخاری کے ہاتھ تھامے کھنیچی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ 'محبت معجزہ ہے۔ تم مجھے ایک معجزے کی طرح ملی ہو۔ چلو شادی کرتے ہیں۔' آرز احمد نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ کو گذشتہ روز شیئر کیا ہے، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ حبا بخاری کیساتھ ان کی منگنی کب ہوئی تھی۔ دوسری جانب اداکارہ حبا بخاری نے بھی آٹھ دسمبر کو ہی یہ محبت بھری فوٹوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں آج اپنے آپ کو دنیا کا محفوظ ترین انسان تصور کر رہی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے ''بھولی بانو'' ڈرامے میں آرز احمد کے ہمراہ پہلی مرتبہ کام کیا تھا، اس وقت بھی ایک سین میں انہوں نے میرا ہاتھ تھاما تھا لیکن مجھے غیر محفوظ محسوس ہوا۔ حبا بخاری نے کہا کہ میں نے جان بوجھ کر آرز سے دور رہنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی، بالاخر ہم دونوں ایک ہو گئے۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ میں آرز احمد کیساتھ اپنی ساری زندگی گزارنے کی منتظر ہوں۔
یہ بات ذہن میں رہے کہ میڈیا میں پہلے سے ہی حبا اور آرز کے درمیان تعلقات بارے قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ دونوں 2022ء کی پہلی سہ ماہی میں شادی کر لیں گے۔ حبا بخاری نے جلد منگنی یا شادی کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے اپنے مداحوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ سب سے پہلے اپنے انھیں ہی اپنی زندگی کے سب سے بڑے فیصلے کے بارے میں بتائیں گی۔

Watch Live Public News