پہلی بیوی سے تنگ دوسری شادی کرتے ہیں:کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

پہلی بیوی سے تنگ دوسری شادی کرتے ہیں:کیپٹن ریٹائرڈ صفدر
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ ہمارے گھر میں سکون ہے۔ دوسری شادی وہ کرتے ہیں‌جو اپنی پہلی بیوی سے تنگ ہوں‌۔ یہ دلچسپ باتیں انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ مریم نواز نے اگر اپنے صاحبزادے جنید کی شادی میں گانا گا لیا تو اس میں کیا حرج ہے۔ ہماری تو نانیاں دادیاں ’دیساں دا راجہ‘ گاتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف بہترین لیڈر ہیں۔ لیڈر ترانے بھی پڑھتے ہیں اور گانے بھی گاتے ہیں جبکہ لوگوں کو تگنی کا ناچ بھی نچاتے ہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کپیٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ میں ناصرف اپنے صاحبزادے کی شادی پر گانا گائوں گا بلکہ ڈانس بھی کروں گا۔ ہم تو شادی پر ''ووٹ کو عزت دو'' والا گانا بھی بجائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ صاحبزادے کی شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے منعقد کی جائے گی، اس میں صرف قریبی رشتہ داروں کو ہی مدعو کیا گیا ہے جبکہ کھانے میں صر ون ڈش ہوگی۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور ان کے والد آصف زرداری شادی پر اگر نہیں آئے تو کوئی بات نہیں، ان کا مقام ہمارے دلوں میں ہے۔ بلاول کی شادی پر بن بلائے بھی جائوں گا۔

Watch Live Public News