بھارتی جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

بھارتی جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
نئی دہلی: ( پبلک نیوز) بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گر تباہ ہو گیا ہے۔ بھارتی حکام نے حادثے میں13 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ ریاست تامل ناڈو میں حادثہ پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے اس ہیلی کاپٹر میں جنرل بپن راوت سمیت 14 سینئر فوجی حکام سوار تھے۔ https://twitter.com/IAF_MCC/status/1468496444063576065?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1468496444063576065%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.tribuneindia.com%2Fnews%2Fnation%2Farmy-chopper-crashes-in-tamil-nadu-cds-gen-rawat-on-board-347898 ہیلی کاپٹر سولور ائیربیس سے ویلنگٹن جا رہا تھا۔ابتدائی طور پر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے سے 3 افراد کو ریسکیو بھی کیا گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر روسی ساختہ ایم آئی 17 وی فائیو تھا۔ انڈئین ائیر فورس حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر پر جنرل بپن راوت کے خاندان کے بعض افراد بھی سوار تھے۔ https://twitter.com/dmalok/status/1468495523065729025?s=20 بھارتی حکومت نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ خبریں ہیں کہ ہیلی کاپٹر میں جنرل بپن راوت کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔ https://twitter.com/dmalok/status/1468492972463321092?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1468492972463321092%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.independenturdu.com%2Fnode%2F87076 اس کے علاوہ حادثے کے شکار بدقسمت ہیلی کاپٹر میں انڈین ایئر فورس کے پائلٹ، دفاعی معاون، سکیورٹی کمانڈوز سمیت کل چودہ افراد سوار تھے۔ https://twitter.com/dmalok/status/1468498952165097473?s=20 علاقے میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا جبکہ فوج نے سارے علاقے کو سیل کر دیا ہے۔ اس سے قبل مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دو لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا ہے۔

Watch Live Public News