وفاقی وزیر حماد اظہر کیا کہنا تھا کہ پاور سیلٹر کے لئے اس کی میرٹ آرڈر پر ضرورت سے زیادہ ایل این جی دستیاب ہے۔ فرٹیلائزر پلانٹس جو عموماً بند ہوتے ہیں ان کو بھی اس سال بلا تعطل ایل این جی مہیا ہو رہی ہے۔ ایکسپورٹ سیکٹر کو بھی مسلسل سپلائی جاری ہے۔ مقامی گیس پر موجود گھریلو صارفین جن کو مقامی گیس ذخائر میں کمی کے باعث کافی سالوں سے مشکلات کا سامنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گھریلو گیس صارفین کے لئے اس سال بجلی کا رعایتی پیکج متعارف کیا گیا ہے۔مقامی گیس پر موجود گھریلو صارفین جن کو مقامی گیس ذخائر میں کمی کے باعث کافی سالوں سے مشکلات کا سامنا تھا، کیلئے اس سال بجلی کا رعایتی پیکج متعارف کیا گیا ہے. https://t.co/TmIPqGdWzy
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) December 8, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) درآمدی ایل این جی سستی ہوگئی۔ اوگرا نے دسمبر کے لئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ دسمبر کے لئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ سوئی ناردرن سسٹم کے لئے ایل این جی 3.06 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی۔ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو کمی ہوئی۔ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.6238 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو مقرر کی گئی۔ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.3769 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔ سوئی ناردرن سسٹم پر نومبر میں ایل این جی کی قیمت 15.6791 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو تھی۔ سوئی سدرن سسٹم پر ستمبر میں ایل این جی کی قیمت 15.4259 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔