ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف نے پاسکو کے گندم کی خریداری کے ہدف کو 1.4 ملین ٹن سے بڑھا کر 1.8 ملین ٹن کرنے کی منظوری دےدی ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے خوشخبری سنادی.
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس ( ٹوئٹر) پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی تو ہے جو ہمارے کسانوں کے مسائل کو دل سے سمجھتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کسان دوست اقدام ہماری زرعی برادری کی حمایت اور خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے شہباز شریف ک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔