IMFرواں ماہ کےآخر میں قسط جاری کرسکتا ہے، کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ

IMFرواں ماہ کےآخر میں قسط جاری کرسکتا ہے، کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
کیپشن: IMFرواں ماہ کےآخر میں قسط جاری کرسکتا ہے، کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ

پبلک نیوز: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف رواں ماہ کے آخر میں قرض کی قسط جاری کرسکتا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے علاوہ کسی پلان بی کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 10ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، معیشت کی بہتری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ واشنگٹن کا دورہ مکمل کرکے آیا ہوں، آئی ایم ایف پروگرام ضروری تھا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج کبھی نیچے تو کبھی اوپر جاتی ہے، اس وقت مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں، زراعت کا شعبہ 5 فیصد سے گروتھ کررہا ہے، ملکی معیشت میں ٹیکس کا حصہ 9 فیصد ہے جو خطے میں سب کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، جون تک زرمبادلہ ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں، ٹیکس کی شرح میں اضافہ ضروری ہے، سب سے پہلے ٹیکس کا معیشت میں حصہ بڑھانا چاہتے ہیں۔

محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ دوسراتوانائی کے نقصانات کم کرنے کیلئے سنجیدہ کوشش کرنا ہوگی، تیسرا بڑا مسئلہ سرکاری اداروں کا نقصان کم کرنا ہے، نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری بھی ضروری ہے۔

Watch Live Public News