آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سےمکمل،اصلاحاتی ایجنڈا آگےبڑھائیں گے: وزیر خزانہ

آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سےمکمل،اصلاحاتی ایجنڈا آگےبڑھائیں گے: وزیر خزانہ
کیپشن: آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سےمکمل،اصلاحاتی ایجنڈا آگےبڑھائیں گے: وزیر خزانہ

ویب ڈیسک: وفاق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے نئے قرض پر آئی ایم ایف سے بات چیت شروع کر دی ہے، پاکستان نے کامیابی سے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا، حکومت ریفارم ایجنڈے کو آگے بڑھائے گی۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں معاشی ماہرین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا کہ  آئی ایم ایف کے ساتھ اربوں ڈالر کے نئے قرضے کے معاہدے پر بات چیت کا پلان ہے،نیا قرض پروگرام پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے اصلاحاتی ایجنڈا کے تحت ہوگا،پہلے معاہدے کی 1.10 ڈالر کی حتمی قسط اس ماہ کے آخر میں منظور ہونے کا امکان ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہتر رہی، پاکستان میں مارکیٹ کا اعتماد بحال ہوا ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ نو ماہ کے ایک پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا،ترقی اور معیشت میں بہتری کی رپورٹس عالمی ادارے دے رہے ہیں،اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت خسارے والے اداروں کی نجکاری کر رہے ہیں،پی آئی اے کی نجکاری کا مرحلہ جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے مزید کہا ہے کہ ٹیکس وصولیوں میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، حکومت اصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھائےگی،نجی شعبے میں تجربے کو معاشی استحکام کے لیے بروئے کار لائیں گے، پاکستان کی ترقی کیلئے  انویسٹمنٹ ٹو جی ڈی پی کو بھی 15 فیصد تک لے جاناہوگا۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ہمیں ایکسپورٹ بڑھانا، سرکولر ڈیٹ کو آرڈر میں لانا پڑے گا، نجکاری سے متعلق ایجنڈے کو بھی عملی جامہ پہنانا پڑے گا، ان تمام امور پر میرے پیشرو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں دستخط کر چکے ہیں۔