اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نو منتخب اعلیٰ عسکری قیادت کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا ہے۔تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سمیت وفاقی وزراء اور مسلح افواج کے افسران نے بھی شرکت کی ہے۔ خیال رہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گذشتہ ماہ نومبر میں جنرل ندیم رضا کی جگہ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور جنرل ریٹائرڈ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جگہ جنرل عاصم منیر نے نئے آرمی چیف کے طور پر کمان سنبھالی تھی۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اعلیٰ عہدوں کیلئے 2 سینئر ترین جنرلز کا انتخاب کیا تھا۔