اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے فیصل واوڈا کو سینیٹ کی نشست پر بحال کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی سینیٹ کی نشست خالی ہونیکا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں واپس لیا۔جس کے بعد فیصل واوڈا کی سندھ کی جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہونیکا 10مارچ 2021کا نو ٹیفکیشن بحال کردیا گیا ہے۔ فیصل واوڈا بحالی کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سینیٹ کی نشست سےاستعفا دے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن نے نثار کھوڑو کی سینیٹ کی نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہونیوالی نشست پر انتخاب کروایا جائیگا۔