اننت امبانی کی شادی میں جان سینا کا ڈھول کی تھاپ پر ڈانس

اننت امبانی کی شادی میں جان سینا کا ڈھول کی تھاپ پر ڈانس
کیپشن: JOHN CENA dance video
سورس: Instagram

ویب ڈیسک: بھارت میں مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی مہنگی ترین شادی میں شرکت کے لئے  مشہور ریسلر اور اداکار جان سینا بھی پہنچ چکے ہیں، سوشل میڈیا پر جان سینا کے ڈانس کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی بزنس مین مکیش امبانی نے جان سینا کا استقبال کرتے ہوئے جب ان سے ملاقات کی تو سابق ریسلر کو دیکھ کر وہ حیران ہوگئے، جان سینا سے ملاقات کے وقت مکیش امبانی نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے شادی میں شرکت کے لئے آمد پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

ریسلر جان سینا نے مکیش امبانی کے بیٹے اننت کی شادی میں مسکراتے ہوئے باراتیوں کے ساتھ ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیگر مہمانوں کو بھی ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ آج ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے،ان کی شادی میں شرکت کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی کئی نامور بین الاقوامی شخصیات بھارت پہنچی ہیں۔

Watch Live Public News