پلرا کی مالی سال 2023-2024 جولائی تا نومبر میں 25 ارب کی ریکارڈ کولیکشن

پلرا کی مالی سال 2023-2024 جولائی تا نومبر میں 25 ارب کی ریکارڈ کولیکشن
لاہور: پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے مالی سال 2023-2024 جولائی تا نومبر میں قریباً 25 ارب کی ریکارڈ کولیکشن کی ہے۔ ترجمان پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے کہا ہے کہ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے مالی سال 2023-2024جولائی تا نومبر میں قریباً 25 ارب کی ریکارڈ کولیکشن کی۔ قریباً 16 لاکھ افراد کو فردات اور انتقالات کی خدمات فراہم کی گئیں۔ ان خدمات کے عوض صوبائی گورنمنٹ کو قریباً 6ارب جبکہ پلرا کو سروس چارجز کی مد میں قریباً1.5ارب کی آمدن ریکارڈ کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پلرا نے اپنے اصلاحاتی اقدامات کے تحت لوکل گورنمنٹ کے ٹیکس (TTIP) کی مد میں قریباً2ارب جبکہ وفاقی حکومت (FBR)کے لیے قریباً15 ارب روپے کی کولیکشن کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز کے بڑھتے ہوئے وسیع نیٹ ورک کی بدولت رواں مالی سال2023-2024 جولائی تا نومبر میں قریباً16 لاکھ افراد کو اراضی ریکارڈ سے متعلق خدمات فراہم کی گئیں۔ جس میں قریباً ساڑھے چار لاکھ صارفین کو انتقالات اور 11.5لاکھ کو فردات کی خدمات فراہم کی گئیں۔ انتقالات کی مد میں قریباً60کروڑ جبکہ فردات کی مد میں 70کروڑ کی آمدن ہوئی۔ ترجمان پلرا کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے عوامی سہولت کے پیش نظر دیگر اصلاحاتی اقدامات جیسے رجسٹری بذریعہ ای رجسٹریشن کے ذریعے صارفین کے لیے رجسٹری کے طریقہ کار مزید آسان بنایاگیا ہے۔ علاوہ ازیں شہری اراضی کے ریکارڈ کی کمپیوٹرایزیشن اور ISOسرٹیکفیکشن پر بھی پیش رفت جاری ہے تاکہ شہریوں کے لیے اراضی ریکارڈ کی بہترین اور معیاری سروسز کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی سائرہ عمر کا کہنا ہے کہ پلرا میں ماڈرن ٹیکنالوجی اور جدید سافٹ وئیر کو استعمال کرتے ہوئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا حصول خود کار طریقے سے ممکن بنایا جارہا ہے۔ جسکی بدولت عوام کے لیے ریکارڈ کی رسائی کے تمام مراحل کو آسان اور محفوظ بنایا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔