سابق وزیر خزانہ ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو سینیٹر شوکت ترین نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور سینیٹ سے استعفیٰ دےرہاہوں، معاشی حالات اور صحت کی وجہ سے پچھلے دو ڈھائی سال بہت مشکل رہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل خانہ اور دوستوں کی مشاورت کے بعد سیاست چھوڑ رہاہوں۔ خیال رہے کہ 20 دسمبر 2021 کو شوکت ترین خیبر پختون خوا سے سینیٹر منتخب ہو ئے تھے۔ انھوں نے 87 ووٹ حاصل کیے تھے۔ اس سے قبل شوکت ترین کو 6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر بنایا گیا تھا اور آئین کے مطابق 6 ماہ کے دوران رکن پارلیمینٹ نہ بننے کی صورت میں عہدہ چھوڑنا لازم ہوتا ہے۔بعد ازاں 18 اکتوبر 2021 کو شوکت ترین کو مشیر خزانہ مقرر کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔