پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09بجے، 8 فروری 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09بجے، 8 فروری 2021

نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری،24 گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا کے 59 افراد جاں بحق،24 گھنٹوں میں ملک میں 1 ہزار 37 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوگئی، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 31 ہزار 983 ہے

کے ٹو سر کرنے کا مشن، کوہ پیماؤں کی تلاش کے لئے فضائی سرچ آپریشن کے دوسرے روز بھی کوئی سراغ نہ مل سکا، والد کی سرمائی مہم جوئی میں اتنے وقت تک زندہ رہنے کی امید نہیں ہے، اب والد کی میت کیلئے سرچ آپریشن کرنا چاہیئے، ساجد سدپارہ

3 خاندانوں کیلئے سینیٹ الیکشن پیسہ بنانے کا سیزن ہے، ر بکے اور خریدے ووٹ پر یہ حصہ وصول کرتے ہیں، معاون خصوصی شہباز گل کا ٹویٹ

پاکستان جنوبی افریقہ راولپنڈی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، میچ جیتنے کے لئے جنوبی افریقہ کو 243 رنز جبکہ پاکستان کو 9 وکٹیں درکار ہیں

آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

Watch Live Public News