ایلان مسک کے ٹویٹ کے بعد کریپٹو کرنسی کی قیمت میں پچاس فیصد اضافہ

ایلان مسک کے ٹویٹ کے بعد کریپٹو کرنسی کی قیمت میں پچاس فیصد اضافہ

نیویارک (پبلک نیوز) ٹیسلا اور سپیس ایکس کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلان مسک نےاپنی ٹویٹ میں صرف "ڈوج "لکھا جس کے کریپٹو کرنسی ڈوجکوائن کی قیمت میں پچاس فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

ایلان مسک نے ٹیوٹر پراپنے خلائی ادارے سپیس ایکس کے اگلے مشن "فالکن 9" کی ایک تصویر شئیر کی اور ساتھ ہی لفظ "ڈوج" لکھاجس کے بعد صرف 15منٹ میں ہی ڈوجکوائن کی قیمت میں 19 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔

اس کے کچھ دیر بعدہی انٹر نیشنل بزنس مین نے ایک اور ٹویٹ کیا جس میں انہوں نےلکھا کہ " ڈوجکوائن لوگوں کی کرنسی ہے"جس کے نتیجے میں کرپٹو کرنسی کی قیمت میں گزشتہ دونوں کے مقابلے میں تقریبا 48فیصد تک اضافہ ہواجو کہ بڑھ کر 50فیصد ہوگیاہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ایلان مسک نے کسی کرپیٹوکرنسی کی قیمت میں اضافہ کیا ہو ۔اس سے پہلے بھی وہ سکیورٹیز اور کرپٹوکرنسی کی مارکیٹ میں ہلچل مچا چکے ہیں ۔

حال ہی میں ان کے ٹویٹس کے نتیجے میں "بٹ کوائن" اور مشہور ویڈیو گیم سٹور "گیم سٹاپ" کے شئیر کی قیمت میں اضافہ ہوچکا ہے۔

ان ٹویٹس کے بعد ایلان مسک نے ٹویٹر سے عارضی رخصت لے لی ، جس کے وجہ شائد 2 فروری کوان کے سپیس مشن "فالکن 9" کی لینڈنگ کے دوران تباہی بتائی جارہی ہے۔