کراچی( پبلک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے بیٹے کی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ مریم انصاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کی تقریبات کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایاناز سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمن معین خان کے بڑے صاحبزادے اویس خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ان کی شادی مشہوراداکارہ مریم انصاری سے ہوئی۔
شادی کی تقریب کی چند تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں،تاہم جوڑے کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کوئی اپڈیٹ نہیں شئیر کی گئی۔ ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلخانہ کے علاوہ ٹی وی انڈسٹری کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد ودیگر بھی شرکت کی۔
دلہن مریم انصاری کو ٹی پنک رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔دلہا اویس خان نے کریم رنگ کا کرتا پاجامہ اور اسی رنگ کا ہی ویسٹ کوٹ پہنا ہوا ہے۔