(ویب ڈیسک ) دوہری شہریت والے شخص کو جج مقرر کرنے پر پابندی کا نجی ترمیمی بل قومی اسمبلی میں جمع کرادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رکن جے یو آئی (ف) نور عالم خان نے نجی ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا ہے۔
بل کے متن کے مطابق دوہری شہریت کے حامل شخص کو سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کا جج تعینات کرنے پر پابندی ہو۔ دوہری شہریت کا حامل شخص سپریم کورٹ کا جج مقرر نہیں ہوگا۔
بل میں کہا گیا ہے کہ اگر عدالت کے افسران یا ملازمین بھی دوہری شہریت رکھتے ہوں تو وہ ملازم یا افسر عدالتوں میں تعینات نہیں ہوسکتے۔