راولپنڈی ٹیسٹ کے بعد پاکستان کرکٹ کی آئی سی سی رینکنگ؟

راولپنڈی ٹیسٹ کے بعد پاکستان کرکٹ کی آئی سی سی رینکنگ؟

دبئی (پبلک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کے بعد ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ قومی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے وائٹ واش کرنے کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آگئی۔ قومی ٹیم سے شکست کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر چلی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 272 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 201 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جبکہ دوسری اننگز میں پاکستان نے 298 رنز اسکور کر کے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 370 رنز کا ہدف دہا تھا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔