28 سالہ ترکسلان نے سیکنڈ ڈویژن کلب ینی ملاتیا اسپور میں 2021 میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد انہوں نے اس کلب سے 6 بار کھیلا تھا ۔ اس سے قبل بھی خبر سامنے آئی تھی کہ Eyup Turkaslan بھی ان افراد میں شامل ہیں کہ جو زلزلے کے نتیجے میں مبینہ طور پر ملبے تلے پھنس گئے ہیں تاہم اب ان کے انتقال ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ خیال رہے کہ کئی فٹبال کھلاڑیوں کو ملبے کے نیچے سے ریسکیو بھی کرلیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ مردوں کی والی بال ٹیم اور لڑکیوں کی انڈر 14 والی بال ٹیم کے کھلاڑی بھی زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں،کچھ کھلاڑیوں کو تو زندہ ملبے سے نکال لیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش ابھی بھی جاری ہے ۔Başımız sağ olsun!
— Yeni Malatyaspor (@YMSkulubu) February 7, 2023
Kalecimiz Ahmet Eyüp Türkaslan, meydana gelen depremde göçük altında kalarak, hayatını kaybetmiştir. Allah rahmet eylesin, mekanı cennet olsun.
Seni unutmayacağız güzel insan.???? pic.twitter.com/15yjH9Sa1H
ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلے میں فٹبال ٹیم کے 28 سالہ گول کیپر Ahmet Eyup Turkaslan ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق Ahmet Eyup کے انتقال کی تصدیق فٹبالر کے کلب نے ٹوئٹر پر کی ہے کہ جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ احمد کے انتقال پر ہم افسردہ ہیں، زلزلے میں وہ ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے ۔ ٹوئٹ میں فٹبال کلب نے یہ بھی بتایا کہ احمد ایک خوبصورت انسان تھے جنہیں بھلایا نہیں جا سکے گا ۔