پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل

پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے 43 اراکین کے استعفے منظور کرنے کا اسپیکر کا حکم معطل کردیا ہے ۔ تفسیلات مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این ایز کی درخواستوں کی سماعت کی ، جس کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں ۔ ریاض فتیانہ سمیت سابق 43 ارکان قومی اسمبلی کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر پیش ہوئے تھے ، پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ استعفے منظور کرنے کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے ہیں ۔ جسٹس شاہد کریم نے بیرسٹر علی ظفر سے استفسار کیا کہ بتائیں کن قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا ہے ؟ بیرسٹرعلی ظفر کا نے جواب دیا کہ اسپیکر نے استعفے منظور کرنے سے قبل آئین کے تحت انکوائری نہیں کی تھی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی استعفے منظور کروانے کے لیے اسپیکر کے پاس پیش نہیں ہوئے تھے ، ارکان کو سنے بغیر اسپیکر استعفے منظور نہیں کر سکتے ہیں ۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے 43 ارکانِ قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔