(ویب ڈیسک ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے موبائل فون سروس بحال کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروسز کو فوری طور پر بحال کیا جانا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کو الیکشن کمیشن آ ف پاکستان (ای سی پی ) اور عدالتوں سے رجوع کی ہدایت کردی ہے۔
Mobile phone services must be restored immediately across the country have asked my party to approach both ECP and the courts for this purpose.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 8, 2024