ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی فوری بحالی کا مطالبہ

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی فوری بحالی کا مطالبہ
سورس: ویب ڈیسک

 ویب ڈسک:ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایچ آر سی پی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے نگراں حکومت کو پولنگ کے دن بلاتعطل انٹرنیٹ سروسز کو یقینی بنانے کی ہدایت کے باوجود سروسز میں مسلسل خلل پیدا ہوا ہے۔

بیان میں پی ٹی اے کے دعویٰ کا حوالہ دیتے ہوئے کہ اسے حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ سروسز کو بلاک کرنے کی کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئی ہیں، اس بارے میں شفافیت کا فقدان ہے کہ یہ خلل کہاں ہے اور کب تک جاری رہے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ موبائل اور ڈیٹا سروسز کی بندش سے رائے دہندگان کے معلومات کے حق اور ممکنہ طور پر نتائج کی ترسیل متاثر ہو گی۔

جن لوگوں نے یہ حکم دیا ان کی شناخت کی جائے اور ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔

Watch Live Public News