اعجازالحق اور ڈاکٹر مظہر اقبال نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا 

ویب ڈسک:سربراہ مسلم لیگ ضیاء محمد اعجازالحق اور   ڈاکٹر مظہر اقبال نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق محمد اعجازالحق نے میونسپل کمیٹی سکول کے پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ،مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر مظہر اقبال نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد محمد اعجازالحق نے کہا کہ پرامن انتخابات ہورہے ہیں تاحال کسی بھی قسم کی کوئی بدمزگی نہیں ہوئی۔ موبائل نیٹ ورک بند ہونے کی وجہ سے ووٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ووٹرز لمبی لائنوں میں لگ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کر ریے ہیں۔

Watch Live Public News