سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سارے اداروں سے کہتا ہوں پاکستان ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گا، خدشہ ہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کمزور کرنے کےلیے پولیٹیکل انجینئرنگ کی جائے گی۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی خواتین سے تاریخی مرحلے پر خطاب کررہا ہوں، ملک کی تاریخ میں ایسے وقت آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک تباہی کی طرف بھی جا سکتا ہے اور عروج کی طرف بھی جا سکتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان اس وقت بحران کاشکار ہے، ایک آدمی کے فیصلے سے ایسا ملک میں بحران آیا ہے ۔ میں پاکستان کی تاریخ جانتا ہوں ، دونوں پارٹیاں 20 سال تک ایک دوسرے کو چور کہتی رہی، جب یہ دو کرپٹ خاندان اوپر بیٹھے ، 90 کی دہائی سے پاکستان پیچھے گیا۔جب ان دونوں کی پارٹنر شپ لگی، پاکستان پیچھے چلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل ہماری جدوجہد پر ہے ، ہم کتنے لوگوں میں شعور پیدا کرتے ہیں، ہم لوگوں کو گھر میں جاکر جگاتے ہیں۔ اسد عمر وزیر خزانہ تھے ، اسد عمر سے پوچھیں 5 ہزار ڈالر رہ گئے تھے۔ اس حکومت نے اربوں روپے کے ریزروو ضائع کرے ۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہم چاہتے ہیں صاف اور شفاف انتخابات ہوں، اگر پولیٹکل انجیرنگ نہ کی گئی تو ہماری حکومت آئے گی، ہماری اسٹیبلشمنٹ نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا ہے۔ باپ کو جمع کیا ، پنجاب میں ن لیگ کی حکومت لانا چاہتے ہیں، اگر یہ پولیٹیکل انجینئرنگ کرکے کمزور سیٹ اپ لانا ہے، وہ ملک کو سنبھال نہیں سکتا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ سرمایہ کار جب تک ملک میں سرمایہ کاری نہیں کریں گے، ملک بحرانوں سے نہیں نکل سکتا ہے، اگر بھیک مانگ کر ملک چلانا ہے تو ہمیں ا سکی بھاری قیمت دینا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت چاہیے جو پانچ سال کے لیے آئے ، کوئی کمزور حکومت پی ڈی ایم کے ریلو کٹے کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ انہوں نے وائٹ کالر کرائم کے دروازے کھول دئیے ہیں۔چھوٹی چوری ملک کو تباہ نہیں کرتی، ملک کو وائٹ کالر کرائم تباہ کرتا ہے ۔ آج پاکستان میں مہنگائی بڑھ گئی ہے، ہمیں بیلٹ بکس کے زریعے پر امن انقلاب لانا ہے ، سارے اداروں سے کہتا ہوں کہ یہ پاکستان ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گا۔ انہوں کہا کہ کل ایک آدمی آٹے کے لیے جان دے چکا ہے ۔مارچ میں پاکستان کدھر کھڑا تھا آج کدھر کھڑا ہے ۔ یہ وقت ہے ملک کو سنبھالنے کا ہے، ہماری پارٹی ملک کو سنبھالے گی، ہماری پارٹی کی ہر جگہ جڑیں ہیں۔ یہ امپورٹڈ حکومت ملک کو تباہ کرنے آئی ہے، ہمارے دشمن ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ،ہم شفاف الیکشن کرانا چاہتے ہیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے خواتین سے خطاب میں کہا کہ کراچی کی خواتین کو کہنا چاہتا ہوں، یہ اب سیاست نہیں اب جہاد ہے،آپ ملک کے لیے نکل رہے ہیں، آپ وزارتوں کے لیے نہیں نکل رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹائم ہے آپ نے ڈور ٹو ڈور جانا ہے ، ہم نے ضمنی انتخابات میں دیکھا، الیکشن کمیشن نے ساری پارٹیوں کی بے شرمی سے مدد کی ۔انہوں نے ہمارے ووٹ توڑے ، لیکن اس بار ووٹ ڈالنے خواتین نکلی ہیں، خواتین نے ہمیں 75 فیصد انتخاب جتوائے ہیں۔