پاکستان کی ویمن شوٹر کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کی ویمن شوٹر کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا
پیرس: ایشین رائفل شوٹنگ چیمپئن شپ میں کشمالہ طلعت نے سلور میڈل جیت لیا۔انہوں نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ کشمالہ طلعت ایشین رائفل شوٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت کر یہ اعزاز حاصل کیا، کشمالہ طلعت نے 10 میٹر ائیر پسٹل میں پاکستان کیلئے سلور میڈل جیتا۔ ایشین شوٹنگ چیمپئین شپ انڈونیشیاء کے شہر جکارتہ میں آج سے شروع ہوئی۔ واضح رہے کہ کشمالہ طلعت سے قبل جی ایم بشیر اور گلفام جوزف بھی اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔ خیال رہے کہ کشمالہ طلعت رواں سال فرانس کے شہر پیرس میں ہونیوالے اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی۔کشمالہ طلعت 10 میٹر اور 25 میٹر ائیر پسٹل کیساتھ 25 میٹرز مکسڈ ڈبل مقابلوں میں بھی شرکت کرینگی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔