اسلام آباد پولیس کا یونیفارم پیٹرن تبدیل

اسلام آباد پولیس کا یونیفارم پیٹرن تبدیل

(ویب ڈیسک )  وفاقی پولیس کا یونیفارم پیٹرن تبدیل کر دیا گیا۔

  آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ  وفاقی پولیس کے تمام افسران و اہلکاروں کا یونیفارم یکساں ہو گا، تمام افسران و اہلکار پنجاب پولیس کی یونیفارم جیسے سکس پاکٹ پینٹ پہنیں گے۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ تمام افسران و اہلکار سفاری سوٹ کی طرح شرٹ کو پینٹ سے باہر رکھیں گے ،تمام اہلکار نیوی بلیو انیر اور سکائی بلیو بشرٹ پہنیں گے، اے ٹی ایس، اپریشن ڈویثرن، سیکیورٹی ڈویثرن ، اینٹی رائٹس یونٹ ایک ہی یونی فارم پہنیں گے ۔

  آئی جی اسلام آباد  نے   کہا  کہ   نیم پلیٹ کے حوالے سے فرنٹ پاکٹ سائز کی کالی سٹریپ ہو گی،  نئے فیبرک کی بنائی گئی پنجاب طرز کی بیلٹ استعمال کی جائے گی۔