ایم کیو ایم وزیر اعظم کے لیے نواز شریف کو ووٹ دے گی، امین الحق

ایم کیو ایم وزیر اعظم کے لیے نواز شریف کو ووٹ دے گی، امین الحق
ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) وزیر اعظم کے لیے نواز شریف کو ووٹ دے گی. کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہور نے میڈیا سے گفتگو کی .اس دوران ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا کہ ن لیگ کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبارکباد دیتے ہیں، یہ ایک اچھا فیصلہ ہے کہ 8فروری کے انتخابات کے بعد جو پارلیمنٹ وجود میں آئے گی نواز شریف وزیر اعظم ہوں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایم کیو ایم وزیر اعظم کے لیے انہیں ووٹ دے گی۔ امین الحق کا کہنا تھا کہ ہر صورت سندھ میں کرپشن کو ختم کرنا ہے اور اس جہدوجہد کو الیکشن میں تبدیل کیا جائے ، ن لیگ اور ایم کیو ایم چیزوں کو آگے لیکر بڑھ رہی ہے، جو 15 سال سے حکومت چلتی آرہی ہےاس حوالے سے بھی بات ہوئی ہے ۔ ہماری جی ڈی اے اور جے یو آئی سے بھی بات چل رہی ہے۔8 فروری کے بعد سندھ میں بھی مشترکہ حکومت بنائے، ہم نے سیٹ ایڈجسمنٹ پر بات کی ہے اورکچھ چیزیں اعلی قیادت پر چھوڑ دی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا جو ووٹ بینک ہے سندھ میں ایم کیو ایم نواب شاہ ، سکھر اور میرپور خاص کی سیٹ پر ایم کیو ایم الیکشن لڑے گی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نےبھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج چیزوں کو فائنل کر دیا ہے، آئندہ چند روز میں ایم کیو ایم اور ن لیگ کی قیادت اعلان کرے گی، یہ ایک ایسا اتحاد ہے جو آگے چلنا ہے .یہ کثیر الجماعتی اتحاد کی بات ہورہی ہے، سندھ میں 22 ہزار ارب ترقیاتی بجٹ میں آیا ہے، 22 سو ارب کہیں نہیں لگا ہے. انہوں نے کہا کہ ہم جن کو اصل اسٹیک ہولڈرز سمجھتے ہیں ان کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا ہےوہ تمام مکاتب فکر کو ساتھ لیکر چلا جائے. ایم کیو ایم اور ن لیگ نے اپنی سفارشات فائنل کرلی ہیں فیصلہ اور اعلان ایک ہے، لوٹ مار اور کرپشن کی سیاست نہیں چلنے دینی ہے.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔