پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،8جولائی ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،8جولائی ، 2021
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری،مزید 5 کشمیری شہید، غاصب فوج نے ضلع کلگام، اورپلوامہ میں دو، دو اورضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کوشہیدکردیا،سری نگرمیں حریت رہنما مشتاق السلام کو گرفتارکرلیا گیا مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی کو نئی جلا بخشنے والے شہید برہان وانی کا آج پانچواں یوم شہادت،حریت قیادت کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال، آزادی کے ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نکلنے والی ریلیوں کو روکنے کے لیے علاقے کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا وزیرداخلہ کی برہان وانی کی برسی پرمقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کی مذمت،شیخ رشید کا کہنا 5 اگست کا اقدام واپس لینے تک بھارت سے بات نہیں ہو سکتی، میڈیا سے گفتگو میں کہا اپوزیشن کچھ بھی کرلے،عمران خان کہیں نہیں جا رہے،آئندہ انتخابات میں بھی تحریک انصاف کی حکومت بنے گی احتساب عدالت لاہورمیں منی لانڈرنگ ،رمضان شوگر ملز اور آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت،شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت پیش ہوئے،شہبازشریف نے اپنے ترقیاتی منصوبوں کا کتابچہ پیش کردیا، کہا یہ کوئی رام کہانی نہیں،گیارہ ہزارمیگا واٹ بجلی کے منصوبوں کا ذکرہے،عدالتی استفسار پر بتایا کہ تمام ریکارڈ نیب کو فراہم کیا گیا،کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سیاسی مخالفین کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،کبھی شہبازشریف تو کبھی حمزہ شہباز کو جیل بھیجا جاتا ہے، کہا اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف نیب نیازی گٹھ جوڑسےکیسز بنائے گئے ،جھوٹے الزامات لگانے اور کردار کشی کرنےوالے شہزاد اکبر کہاں گئے

Watch Live Public News