”اپنے ذہنوں سے غلامی نکال دو “

”اپنے ذہنوں سے غلامی نکال دو “
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے ذہنوں سے غلامی نکلا دو ٗ ہم نے خود پر ظلم کیا کہ اللہ نے جو اس ملک کو نعمتیں بخشیں ، ہم نے کبھی سوچا ہی نہیں کہ یہ جو اللہ نے تعمتیں بخشیں ان کا فائدہ اٹھایا جائے ٗ ہم نے چیزیں امپورٹ کر لیں کیونکہ آسان تھا ٗ اس پر پیسے بھی بن جاتے تھے ٗ لیکن جو اس کا نقصان یہ ہوا ہے کہ راء مٹیریل جو پاکستان میں ہے اس کو استعمال کرنے کا کبھی نہیں سوچا۔ ماحول دوست الیکٹرک بائیک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ آسان راستہ ہے ٗ مگر ملک غریب ہوتا ہے ٗ جب آپ زیادہ امپورٹ کرتے ہیں تو بیلنس آف پیمنٹ متاثر ہوتا ہے، یہ جو موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک بنانے کا فیصلہ کیا ٗ میں اپنی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ٗ آج تک جو ملک آگے گئے ہیں انہوں نے ہمیشہ آگے کا سوچا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی ساری ترقی کو دیکھیں تو ان کے دس سال ٗ بیس ٗ تیس سال کے منصوبے بنے ہوئے ہیں، جب تک آپ کی پالیسیاں طویل نہیں ہوتیں تو ملک ترقی نہیں کرتا ٗ پھر ملک الیکشن ٹو الیکشن فیصلے کرتا ہے ٗ یا ایسے فیصلے کرتا ہے جو مافیا آپ کی پالیسی تبدیل کر دیتے ہیں ٗ ملک کو آگے جو روڈ میپ ہوتا ہے وہ ڈویلپ ہی نہیں ہوتا۔ عمران خان نے کہا کہ آج بیٹھ کر منصوبہ بنائو کو آپ آنیوالی نسلوں کیلئے کیسا ملک چھوڑ کر جائیں گے ٗ ہماری کلین ٗ گرین پاکستان کی پالیسی اسی منصوبے کا حصہ ہے ٗ ہم نے اپنے ملک کی ہوا ٗ پانی ٗ شہر صاف رکھنے ہیں تو اس کیلئے آپ کو ویسے ہی قدم اٹھانے پڑیں گے جیسے ہم نے ٹین بلین ٹری سونامی شروع کیا ٗ پاکستان بدقسمتی سے وہ ملک ہے جہاں پر جنگلات سب سے کم ہیں ٗ جو انگریز جنزل چھوڑ کر گیا ہم نے اس کو بھی کم کر دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم درخت لگا رہے ہیں ٗ نیشنل پارک ٗ ہرے علاقے بچا رہے ہیں ٗ شہروں کیلئے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں تو شہروں کو پھیلنے سے روکیں ٗ اسلام آباد ہمارے دیکھتے دیکھتے مری تک پہنچ گیا ہے ٗ اس اسلام آباد نے گزشتہ بیس سالوں میں ڈیڑھ گنا زیادہ پھیلائو کیا ہے ۔