اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز ذلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کا معاملہ ایوان بالا تک پہنچ گیا ہے۔ اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام ف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سینٹ میں تحریک جمع کروا دی ہے۔ تحریک میں کہا گیا ہے کہ ذلفی بخاری نے اسرائیل کا دورہ کیا۔ مطالبہ کیا گیا کہ ایوان میں اس معاملہ پر بحث کی جائے۔ مرکزی میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام پاکستان نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔