ریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے پینشن میں 10 فیصد کا اضافہ

ریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے پینشن میں 10 فیصد کا اضافہ
اسلام آباد ( پبلک نیوز) ریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کے لئے پینشن میں 10 فیصد کا اضافہ۔ وزارت خزانہ نے پینشن میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ پینشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے ہوگا۔ اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کے تمام پینشنرز پر ہوگا۔ نوٹفیکیشن کے مطابق پینشن میں اضافے کا اطلاق سول و آرمڈ فورسز پینشنرز پر ہوگا۔ یکم جولائی یا یکم جولائی 2021 کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے پینشنرز بھی اضافے کا اطلاق ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔