ایکسٹینشن، فضل الرحمان کا حکومت کا ساتھ دینے سے انکار

 ایکسٹینشن، فضل الرحمان کا حکومت کا ساتھ دینے سے انکار

ویب ڈیسک:جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایکسٹینشن یا مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت کا ساتھ دینے سے انکار کردیا ہے۔

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے صاف الفاظ میں کہا کہ وہ ایکسٹینشن یا مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتے۔

سید خورشید شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جے یو آئی سربراہ، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، رانا تنویر، چوہدری سالک، اعجاز الحق، سید نوید قمر و دیگر نے شرکت کی،ذرائع کے مطابق اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے مجوزہ آئینی ترمیمی بل پر مزید مشاورت کی تجویز دی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے موقف پیش کیا کہ جلد بازی میں قانون سازی نہ کی جائے، یہ ایسا آئینی معاملہ ہے جس پر مزید مشاورت درکار ہے،اپوزیشن جماعتوں نے آئینی عدالت کے معاملے پر حکومت کو مشروط حمایت کا یقین دلایا ہے۔

 

Watch Live Public News