حکومت یا اپوزیشن، فضل الرحمان کس کے ساتھ کھڑے ہیں؟مولانا نےبتادیا

حکومت یا اپوزیشن، فضل الرحمان کس کے ساتھ کھڑے ہیں؟مولانا نےبتادیا

ویب ڈیسک:جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اپنی رہائشگاہ سے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے, صحافی نے سوال کیا کہ آپ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں یا اپوزیشن کے؟ مولانا نے جواب دیتے حیران کردیا۔

تفصیلات کےمطابق کچھ دیر قبل مولانا فضل الرحمان سینیٹر عطا الرحمان کے چیمبر میں پہنچے، صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ  ڈیڈ لاک کس بات پر ہے؟ جس کے جواب میں مولانا نے کہا کہ آپ دیکھتے جائیں۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ مولانا صاحب آپ جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں یا حکومت کے ساتھ؟ جس کے جواب میں فضل الرحمان نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔

اس سے قبل جے یو آئی پارلیمانی پارٹی مولانا فضل الرحمان کے گھر سے پارلیمنٹ کےلیے روانہ ہوئی تھی، جمعیت علماء اسلام نے حکومت سے آئینی ترمیم میں جلد بازی نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنی بات خصوصی کمیٹی کے سامنے رکھیں گے،جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران  کہا کہ میں حلف کے زیر اثر ہوں، کوئی بیان نہیں دے سکتا۔

Watch Live Public News