'اسلام نے خواتین کو حقوق دیے لیکن مرد نہیں دے رہے'

'اسلام نے خواتین کو حقوق دیے لیکن مرد نہیں دے رہے'
اداکارہ ارمینا خان کا کہن اہے کہ اسلام خواتین کو حقوق اور آزادی دیتا ہے لیکن مسلمان مرد خواتین کی ان حقوق تک رسائی ہونے نہیں دیتے۔ ارمینا خان نے ٹوئٹر پر 3 خواتین کے قتل کی خبر شیئر کرتے ہوئے اس واقعے پر ناراضی کا اظہار کیا۔اداکارہ نے لکھا کہ جب معاشرے میں خواتین کو دوسرے درجے کا شہری بننے دیتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے جسے مرد چاہے اپنے پاس رکھے یا اسے ختم دے لیکن ایسا نہیں چلےگا۔ ارمینا خان کی ٹوئٹ پر ایک صارف نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہی وجہ کہ اسلام خواتین کو درحقیقت سب سے زیادہ آزادی اور عزت دیتا ہے۔ ارمینا نے صارف کی ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ اسلام تو حقوق دیتا ہے لیکن مسلمان مرد ان خواتین کو حقوق کی منتقلی کی اجازت نہیں دیتے جس کی وجہ سے خواتین اب بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں،اس حوالے سے ثبوت کے طور پر آپ کو صنفی بنیاد پر ہونے والے تشدد کے تمام واقعات کو دیکھنا ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔