مسلم فیملی کا قتل عام، ٹوئٹر پر ’اسلامو فوبیا‘ ٹاپ ٹرینڈ

مسلم فیملی کا قتل عام، ٹوئٹر پر ’اسلامو فوبیا‘ ٹاپ ٹرینڈ
لاہور(پبلک نیوز) کینیڈا کی ریاست انٹاریو میں دہشت گرد نے مسلمان خاندان پر ٹرک چڑھا دیا جس سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے. ٹوئٹر صارفین نے اندوہناک سانحے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے #Islamophobia کا ٹرینڈ بنا دیا. ٹوئٹر صارفین کا کہنا تھا کہ مغرب میں بڑھتا ہوا اسلامو فوبیا معاشرے کی خرابی کو ظاہر کرتا ہے، اس کا سدباب ہونا چاہیے. وزیراعظم عمران خان نے بھی اس واقعہ پر ردعمل دیا، انہوں نے پاکستانی نژاد خاندان کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو مل کر اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنا چاہیے۔کینیڈین وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لندن اور ملک بھر کی مسلم برادری جانتی ہے کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں، ہماری کسی بھی برادری میں اسلاموفوبیا کی گنجائش نہیں ہے، یہ نفرت حقیر ہے اسے روکنا ہوگا۔ خضر علوی کا کہنا تھا کہ اگر با ت صرف وزیراعظم عمران خان کی ہے، وہ تو جب سے آئے ہیں عالمی سطح پے اسلاموفوبیا پے آواز اٹھا رہے ہیں۔ نجم ولی خان کا کہنا تھا کہ مسلمان ایسے معاشروں میں نہ رہیں جہاں دوسرے مذاہب کے لوگ اسلاموفوبیا کا شکار ہوں اور انہیں مار رہے ہوں۔ آغا اویس کا کہنا تھا کہ اس بچے کو انصاف دلانے اور اچھی زندگی گزارنے کیلئے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کوئی ڈھنگ کی کوششیں کریں ، اسلاموفوبیا پر چینل بنانا تھا آپ نے؟ اقوام متحدہ, او آئی سی نہ سہی پاکستان کی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور کرا لو یا پیش ہی کر دو.. واضح رہے کہ کینیڈا کی ریاست انٹاریو میں دہشت گرد نے مسلمان خاندان پر ٹرک چڑھا دیا جس سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس نے واقعے کو مذہبی منافرت کا نتیجہ قرار دے دیا،وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم مسلم کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں،کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لئے کوئی جگہ نہیں اور اسے روکنا ہو گا۔ کینیڈا کی مسلم تنظیموں نے واقعے کو دہشت گردی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔