سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
کیپشن: The price of gold per tola recorded a huge decrease today

ویب ڈیسک: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ سونا 2 لاکھ 38 ہزار روپے کا ہوگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 1257 روپے کی کمی کی گئی ہے۔10 گرام سونا 2 لاکھ 4 ہزار 47 روپے کا ہوگیا ہے۔ 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کے اضافے سے 2301 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 620 روپے پر مستحکم رہی۔