لاہور ( پبلک نیوز) نیب لاہور کی جانب سے 21 سال کے دوران PB، VR اور ان ڈائریکٹ ریکوری کی مد میں شاندار کارکردگی پر مشتمل رپورٹ کارڈ جاری کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی و صوبائی محکموں کو ریکوری کروانے میں نیب لاہور نے موجودہ قیادت کی سربراہی میں ریکارڈ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ نیب لاہور کی کوششوں سے 1999 سے تاحال وفاقی و صوبائی سطح پر قومی اداروں کو مجموعی طور پر 110 ارب کی خطیر رقم ریکور کروائی جا چکی ہے۔
نیب لاہور کیجانب سے کی گئی ریکوری نیب قانون کی شق a 25 (VR یعنی رضاکارانہ واپسی اور 25 (b) یعنی پلی بارگین کے تحت سر انجام دی جاتی رہی ہے۔21 سالہ دور میں وفاقی سطح پر 28 اداروں کو 6 ارب 75 کروڑ جبکہ صوبائی سطح پر 32 مختلف محکمہ جات کو 102 ارب 76 کروڑ کی ریکوری کروائی گئی جسکی مکمل تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
21 سالہ دور میں مجموعی ریکوری 110 ارب کی تفصیل
نیب لاہور کے قیام سے تاحال 10 ارب 12 کروڑ سے زائد رضاکارانہ واپسی (VR) کے تحت ریکور کروائے گئے ہیں۔ پلی بارگین کی مد میں ساڑھے 15 ارب سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ (1999 سے تاحال) ان ڈائریکٹ ریکوری کیصورت میں 83 ارب 83 کروڑ ریکور کئے جا چکے۔
1999 سے 2016 (17 سال) کے دوران ریکوری کی تفصیلات
رضاکارانہ واپسی (a) 25 نیب لاہور کی جانب سے 10 ارب والنٹری ریٹرن کیصورت میں برآمد کروائے گئے۔
25 (بی) پلی بارگین5 ارب 43 کروڑ پلی بارگین کیصورت میں ریکور کئے گئے۔
ان ڈائریکٹ ریکوری23 ارب 17 کروڑ کی ان ڈائریکٹ ریکوری ہوئی۔ جبکہ ان 17 سالوں کے دوران مجموعی طور پر 38 ارب 73 کروڑ کی ریکوری کروائی جا سکی۔
نیب کی موجودہ قیادت (2017 سے تاحال) کے دور میں ہونیوالی ریکوری کی تفصیلات4 سالہ دور میں مجموعی طور پر 70 ارب 85 کروڑ کی ریکارڈ ریکوری کی گئی۔ 10 ارب 18 کروڑ پلی بارگین 25 بی کے تحت ریکور کئے گئے۔ 4 سالوں میں ان ڈائریکٹ ریکوری کیصورت میں 60 ارب 66 کروڑ سے زائد کی برآمدگی کروائی گئی۔
وفاقی اداروں اور انہیں کروائی گئی ریکوری کی تفصیلوفاقی اداروں کی فہرست میں واپڈا کو سب سے زیادہ 5 ارب 50 کروڑ، پاک پی ڈبلیو ڈی 27 کروڑ، پاکستان ریلویز 17 کروڑ، سٹیٹ لائف انشورنس 4 کروڑ 75 لاکھ، پاک جنرل انشورنس 8 کروڑ 62 لاکھ روپے شامل ہیں۔ دیگر وفاقی اداروں میں کسٹمز ڈیپارٹمنٹ 11 کروڑ، ایف بی آر 8 کروڑ 70 لاکھ، اے جی آفس 3 کروڑ 28 لاکھ، ملٹری لینڈ کنٹونمنٹ 7 کروڑ 24 لاکھ اور این ٹی ایس کو 4 کروڑ 58 لاکھ روپے ریکور کروائے گئے۔
صوبائی سطح پر مختلف محکمہ جات کی ریکوری کی تفصیل نیب لاہور نے ہائوسنگ سیکٹر میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ 33 ارب 86 کروڑ کی ریکوری جبکہ دھوکہ دہی کے مقدمات میں ساڑھے 6 ارب کی ریکوری ممکن بنائی۔ دیگر اداروں میں ایل ڈی اے 2 ارب 96 کروڑ، بینکنگ سیکٹر 1 ارب 14 کروڑ، پنجاب کوآپریٹو بینک 1 ارب 67 کروڑ ریکور کروائے گئے۔
حکومت پنجاب کو مختلف مقدمات میں 1 ارب 72 کروڑ، سرگودھا یونیورسٹی 10 کروڑ 18 لاکھ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ 11 کروڑ، پنجاب مائینز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ 73 کروڑ جبکہ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو 70 کروڑ کی ریکوری کروائی گئی۔ دیگر اداروں میں اے جی آفس پنجاب، ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب، گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، مکمہ فوڈز پنجاب، پنجاب ہائی وئیز، پنجاب رورل ڈویلپمنٹ کے علاوہ دیگر متعدد محکمہ جات شامل ہیں۔