پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،9جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،9جون 2021

یونیورسٹیوں کی بین الاقوامی درجہ بندی کے ادارہ 'کیو ایس' نے نئی فہرست جاری کر دی ہے۔ نئی درجہ بندی فہرست میں پاکستان کی پنجاب یونیورسٹی دنیا کی بہترین 62 فیصد جامعات کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔

پبلک نیوز اور اے پلس پر رئیل اسٹیٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی ٹیلی تھون ٹرانسمیشن پیش کی جارہی ہے۔ یہ خصوصی ٹرانسمیشن زیتون سٹی کے تعاون سے اتوار کی شام 7 بجے سے رات 9 بجے تک ہو گی۔ ٹرانسمیشن میں زیتون سٹی میں پلاٹ بکنگ پر خصوصی رعایت سے فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔ کروڑوں کے انعامات بھی تقسیم ہوں گے۔

روشنیوں کے شہر میں ڈکیتوں نے اندھیر مچا دیا۔ سمن آباد کے علاقہ میں واقع کشمنر کراچی کی والدہ کے گھر کا صفایا کر گئے۔

کورونا وائرس کے بعد ڈینگی وائرس نے بھی پھن اٹھا لیا۔ اموات کا سلسلہ شروع، پنجاب میں ڈینگی سے 3 مریض جاں بحق ہو گئے۔ وفات پانے والے مریضوں کا تعلق گوجرانوالا، فیصل آباد اور وہاڑی سے ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف کرنےو الی قوم اوپر جائے گی۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازاہے۔ چینی کی انڈسٹری میں ایک مافیا بیٹھ گیا تھا جو مہنگی چینی بیچتا تھا۔ بدقسمتی سے ملک میں اور بھی جگہوں پر مافیاز بیٹھے ہوئے ہیں۔

دنیا بھر انٹرنیٹ کا بڑا بریک ڈاؤن، کئی ویب سائٹس بند، بریک ڈاؤن کی وجہ ٹیکنیکل خرابی قرار۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔