وادی لیپہ آزاد کشمیر میں پاک فوج کے تعاون سے جشن بہاراں میلے کا انعقاد

وادی لیپہ آزاد کشمیر میں پاک فوج کے تعاون سے جشن بہاراں میلے کا انعقاد
کیپشن: Jashan Baharan Mela is organized in Lipa Valley Azad Kashmir with the support of Pakistan Army

ویب ڈیسک:   وادی لیپہ آزاد کشمیر میں پاک فوج کے تعاون سے جشن بہاراں میلے کا انعقاد کیا جائےگا۔ میلہ میں مقامی افراد سمیت سیاحوں کی بڑی تعداد بھی  شرکت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق میلے میں کشمیر کے ثقافتی رنگ کو دیکھانے کے لیے خصوصی سٹالز لگائے جائیں گے۔ سیاحتی سرگرمیوں سمیت مقامی روایتی کھیلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ 

میلے میں مقامی گلوکار  پرفضاء مقام پر اپنے سُر بکھیریں گے۔ جشن بہاراں میلہ میں مقامی ثقافتی ورثہ کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

وادی لیپہ کی عوام اور نوجوان پاک فوج کے تعاون سے میلے کے انعقاد اور دیکھنے کے لیے  پرجوش ہیں۔

Watch Live Public News