ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کے علاقوں سیر پل، شوال، گومل زام، بدر، منتونی ، اور پش زیارت کے علاقوں میں آۓ سیاحوں سے رونقیں دوبالا ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق عید کے بعد بھی سیاحوں کی بڑی تعداد نے جنوبی وزیرستان کی پر فضاء مقامات کی رونق کو بحال رکھا ہے۔ سیاحوں کی بڑی تعداد کا جنوبی وزیرستان کے ان علاقوں کا رخ پاک فوج پر اعتماد اور امن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
سیاحوں کیلئے پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
سیاحوں نے بہترین انتظامات کی فراہمی اور امن کی فضاء کے قیام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔