ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں ناشتہ مفت نہ دینے پر ملزمان نے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ جس کی ویڈیو پبلک نیوز نے حاصل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فوٹیج کے تمام مناظر واضع طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ جس میں ملزمان کو معمولی تلخ کلامی کے بعد پستول نکالتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فیصل ٹاؤن پولیس نے واقعہ میں ملوث 1 ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان چند روز قبل علی الصبح فیصل ٹاؤن میں دکان سے ناشتہ لینے آئے۔ دکاندار کے پیسوں کا تقاضا کرنے پر ملزمان گن پوائنٹ پر تشدد اور مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو تشدد و دھمکیاں دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم گلزار 3 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔

دوسرے ملزم کی تلاش کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔