پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے داخلے کل سے شروع ہوں گے

پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے داخلے کل سے شروع ہوں گے

(ویب ڈیسک ) پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے داخلے کل سے شروع ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق  یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے شیڈول جاری کردیا۔ پی ایم ڈی سی کے احکامات کے مطابق داخلہ کا عمل کل سے شروع ہو جائے گا۔

ترجمان یو ایچ ایس  کا کہنا ہے کہ ایم بی بی ایس کیلئے آن لائن درخواستیں 6 جنوری سے 15 جنوری تک وصول کی جائیں گی، پہلی سلیکشن لسٹ 23 جنوری کو جاری کی جائے گی۔

ترجمان یو ایچ ایس  کے مطابق سرکاری ڈینٹل کالجوں کیلئے درخواستیں 3 فروری سے 11 فروری تک وصول کی جائیں گی، بی ڈی ایس کی پہلی سلیکشن لسٹ 20 فروری کو جاری کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امیدوار یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر آن لائن ایڈمیشن پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کرائیں گے۔

Watch Live Public News